خبریں/تبصرے

سعودی عرب الیکشن ہار گیا: پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن بن گیا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) اقوام متحدہ کی 47 رکنی انسانی حقوق کونسل کی 15 نشستوں کے لئے منگل کے روز انتخابات ہوئے۔ ایشیا پیسیفک کے لئے مختص چار نشستوں کے لئے پانچ امیدوار تھے: چین، نیپال، ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب۔

سعودی عرب کو 90 ممالک نے ووٹ دیا۔ چوتھے درجے پرچین رہا جسے 139 ووٹ ملے۔ پاکستان کو سب سے زیادہ ووٹ ملے: 169۔ نیپال اور ازبکستان کو بالترتیب 150 اور 164 ووٹ ملے۔

برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق سعودی عرب کے لئے انتخاب ہارنا ایک دھچکا ہے۔ سعودی عرب صحافی جمال خشوجی کے قتل سے سعودی عرب کے عالمی تاثر کو جو دھچکا لگا، اخبار کے مطابق، سعودی عرب اس تاثر کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔

انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان اور بعض دوسری تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ موقع ہے کہ پاکستان عورتوں، بچوں، مذہبی اقلیتوں اور محکوم پرتوں کے حوالے سے اپنا ریکارڈ بہتر بنائے اور انسانی حقوق کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے اور پالیسیاں بنائے۔

ان انتخابات کی مزید تفصیلات کے لئے دیکھئے ’جدوجہد‘ کی یہ رپورٹ۔

Roznama Jeddojehad
+ posts