لاہور (جدوجہد رپورٹ) خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستان، بھارت، برازیل، جنوبی افریقہ اور میکسیکو معاشی وجوہات کی بنا پر لاک ڈاؤن میں نرمی کر رہے ہیں مگر ماہرین کے مطابق یہ نرمی تباہ کن ثابت ہو گی۔
برطانیہ کی یونیورسٹی آف یگزیٹر کے ڈاکٹر بھارت کے مطابق یہ ممالک معیشت کی بحالی کے لئے لاک ڈاوئن ختم یا نرم کر رہے ہیں مگر ایسا کرنا بہت سی جانیں گنوائے بغیر ممکن نہیں۔ ڈاکٹر بھارت وبائی امراض کے ماہر ہیں۔
انہوں نے لاک ڈاؤن دوبارہ لاگو کرنے کی بھی یہ کہہ کر مخالفت کی کہ لوگ غصے میں آ سکتے ہیں اور وہ کیسے رد عمل کا اظہار کریں گے، کسی کو معلوم نہیں۔
ادھر عالمی ادارہ صحت کے مطابق اب کرونا بحران غریب ممالک میں پھیلنا شروع ہو رہا ہے۔ اتوار کے روز 136,000 کیس سامنے آئے۔ عالمی اداری صحت کے مطابق 75 فیصد مریضوں کا تعلق لاطینی امریکہ اور جنوبی ایشیا کے ممالک سے تھا۔