خبریں/تبصرے

دنیا کے 60 فیصد لوگوں کی رائے: چین کی کرونا پالیسی امریکہ سے بہتر تھی

لاہور (عدنان فاروق) رائے عامہ کے ایک عالمی جائزے کے مطابق دنیا میں کم از کم 60 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ چین نے امریکہ کی نسبت کرونا بحران سے زیادہ بہتر طریقے سے نپٹا ہے۔

یہ جائزہ پاکستان سمیت دنیا کے 53 ممالک میں لیا گیا ہے جس میں 120,000 لوگوں سے سوال کئے گئے۔ اس جائزے کا اہتمام الائنس آف ڈیموکریسیز فاؤنڈیشن نے کیا تھا جبکہ یہ جائزہ جرمن فرم ڈالمیا نے مرتب کیا ہے۔

چین کے اپنے اندر ایک بہت بڑی اکثریت کا خیال ہے کہ چین کی حکمت عملی امریکہ سے بہتر تھی جبکہ چین اور نائجیریا کے بعد پاکستان میں (60 فیصد سے زائد) لوگوں کا خیال ہے کہ چین کا رد عمل امریکہ سے بہتر تھا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts