خبریں/تبصرے

سعودی عرب کا یمن کے خلاف ممنوعہ کلسٹر بموں کا استعمال

لاہور (جدوجہد رپورٹ) بدھ کے روز سعودی عرب کی قیادت میں قائم جنگی اتحاد نے یمن کے علاقے الصبا میں کلسٹر بم گرائے جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

واضح رہے کہ کلسٹر بموں کا استعمال کنونشن آن کلسٹر میونیشنز (سی سی ایم) کے تحت ممنوع ہے۔

ٹیلو صور انگلش کے مطابق سعودی عرب کلسٹر بموں کے علاوہ بعض دیگر ممنوعہ اسلحہ بھی یمن کے خلاف استعمال کرتا آ رہا ہے۔ سعودی عرب کلسٹر بم امریکہ، کینیڈا، سپین، فرانس اور برطانیہ سے درآمد کرتا ہے۔

دریں اثنا اقوام متحدہ کے مختلف ادارے وارننگ دے چکے ہیں کہ یمن میں کرونا بحران جنگ سے بھی زیادہ جان لیوا ہو سکتا ہے کیونکہ ملک کا نظام صحت جنگ کے ہاتھوں تباہ ہو چکا ہے اور کرونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts