خبریں/تبصرے

کرونا بحران نے جینڈر گیپ بڑھا دیا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) اقوام متحدہ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کرونا بحران کی وجہ سے عالمی سطح پر جینڈر گیپ (عورت مرد میں فرق) بڑھ جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق 2021 ء میں ایسی خواتین کی تعداد 247 ملین ہو جائے گی جن کی عمر پندرہ سال سے زیادہ مگر آمدن 1.90 ڈالر روزانہ سے کم ہو گی۔ 47 ملین مزید خواتین غربت کا شکار ہو جائیں گی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کرونا بحران میں شعبہ صحت کے اندر عورتیں مردوں سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں کیونکہ وہ اس وبا کے دوران فرنٹ لائن ورکرز تھیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر سیکٹر میں کام کرنے والی ورک فورس کا 70 فیصد ہیں لہذا اس شعبے میں کرونا سے متاثر ہونے والی خواتین کی تعداد مردوں کی نسبت دو یا تین گنا زیادہ رہی۔

خواتین کے معاشی لحاظ سے نقصان کی ایک وجہ یہ بھی بتائی گئی کہ جن شعبوں میں خواتین کی اکثریت تھی، ان شعبوں میں کرونا بحران نے زیادہ بے روزگاری کو جنم دیا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts