خبریں/تبصرے

کرونا: ویت نام نے 450,000 حفاظتی لباس امریکہ بھیج دئیے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ویت نام نے کرونا بحران سے نپٹنے کے لئے امریکہ کے ہیلتھ ورکرز کے لئے 450,000 حفاظتی لباس روانہ کر دئیے۔ 8اپریل کو یہ سامان امریکہ پہنچ گیا۔ اس بات کا اعلان ویت نامی دارلحکومت ہنوئی میں قائم امرکی سفارت خانے نے کیا ہے۔ ادھر، ویت نام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کرونا وائرس کے خلاف جاری عالمی کوششوں میں حصہ بٹانا ہے۔

یاد رہے 1960ء کی دہائی میں امریکہ نے ویت نام میں کمیونسٹ پارٹی کی حکومت کو ناکام بنانے کے لئے خون ریز جنگ مسلط کر دی تھی۔ دس سال سے زیادہ جاری رہنے والی اس جنگ میں کئی لاکھ ویت نامی ہلاک یا زخمی ہوئے۔ بیسویں صدی میں پہلی بار امریکہ کو ویتنام میں ہزیمت اٹھانی پڑی تھی۔

ویت نام نے پانچ یورپی ممالک کو بھی پانچ لاکھ ماسک عطیہ کئے ہیں۔ ان ممالک میں برطانیہ، جرمنی، سپین، اٹلی اور فرانس شامل ہیں۔ یاد رہے ویتنام فرانس کی کالونی تھا اور فرانس نے ویت نام میں زبردست مظالم ڈھائے تھے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts