لاہور (جدوجہد رپورٹ) لاہور کے پاس موٹر وے پر ہونے والے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کے خلاف آج لاہور، اسلام آباد، حیدرآباد، کوئٹہ اور کراچی میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔
یہ مظاہرے مختلف شہروں میں مندرجہ ذیل شیڈول پر ہوں گے:
لاہور: شام 5 بجے لبرٹی چوک
اسلام آباد: شام 4 بجے نیشنل پریس کلب
کراچی: شام 4 بجے کراچی پریس کلب
حیدرآباد: صبح 11 بجے حیدرآبادپریس کلب
کوئٹہ: شام 4 بجے کوئٹہ پریس کلب
ان مظاہروں کا اہتمام عورت مارچ، حقوق خلق موومنٹ، ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ، پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو، خواتین محاذ عمل، ریولوشنری سٹوڈنٹس فرنٹ، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین، عورت آزادی مارچ، عوامی ورکرز پارٹی، عوامی شہری محاذ، عورت مارچ لاہور، تحریک نسواں، عوامی یکجہتی محاذ، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن اور ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔