خبریں/تبصرے

اسلام آباد: بحریہ یونیورسٹی طلبہ کا آن کیمپس امتحانات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد (جدوجہد رپورٹ) بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ نے آن کیمپس امتحانات لینے کے خلاف یونیورسٹی کیمپس کے سامنے اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں دو الگ الگ احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔

احتجاجی مظاہروں میں طلبا و طالبات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ آن کیمپس امتحانات لینے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے آن لائن امتحانات لئے جائیں۔ کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے تدریسی سرگرمیاں آن لائن تعلیم تک ہی محدود کئے رکھی ہیں، جبکہ امتحانات آن کیمپس لینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ کورونا وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے کیسوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے آن کیمپس امتحانات کی وجہ سے طلبہ کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

طلبہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کے مطالبات کو سننے کی بجائے طلبہ کو زد و کوب کرنے اور دھمکانے کی کوشش کی ہے۔ یہ رویہ انتہائی خطرناک ہے۔ طلبہ کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے اگراس طرح کی دھونس اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری رہا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے پر مجبور ہونگے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد بھی ہمراہ پولیس نفری یونیورسٹی کیمپس پہنچیں اور انہوں نے طلبہ کے مسائل سنے۔ طلبہ نے احتجاجی مظاہرے کا اختتام کرتے ہوئے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر آن کیمپس امتحانات کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts