محترم قارئین جدوجہد!
یہ ’روزنامہ جدوجہد‘کی اشاعت کا دوسرا سال تھا۔ اپریل 2019 ء میں اپنے آغاز سے لے کر اب تک، ’روزنامہ جدوجہد‘نے ترقی کا سفر جاری رکھا۔ یہ آپ کی مسلسل مدد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ ہمیں امید ہے آپ انقلابی یکجہتی کا یہ اظہار آنے والے سال اور مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔
گذشتہ سال کی طرح ہم اس سال بھی دو ہفتے کا وقفہ کر رہے ہیں۔
اس سالانہ چھٹی کا مقصد ایک طرف تو یہ ہے کہ ہمارا ادارتی عملہ چھٹی کر سکے۔ یہ وقفہ ادارتی بورڈ کو بھی یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ آئندہ سال کی بہتر منصوبہ بندی کر سکے۔ دوم، یہ چھٹی اس بات کا بھی اظہار ہے کہ کام سے رخصت ایک بنیادی حق ہے۔ کام کرنے والے ہر مر د عورت کو یہ حق میسر آنا چاہئے۔
اب ہم 11 جنوری کو آپ کی خدمت میں پھر حاضر ہوں گے۔
اس امید کے ساتھ کہ اگلا سال دنیا بھر کے محنت کشوں اور سوشلسٹ تحریک کے لئے کامیابیوں کا سال ہو گا۔
الوداع 2020ء۔