خبریں/تبصرے

18 جنوری: منٹو کی برسی پر جدوجہد کا خصوصی ایڈیشن

ادارتی نوٹ

معزز قارئین جدوجہد!

18 جنوری کو اردو کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 66 ویں برسی ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں سعادت حسن منٹوکی تحریریں صرف ترقی پسندی کی علامت نہیں۔ منٹو بطور ادیب اور ان کی تحریریں انقلاب و بغاوت کا استعارہ بھی ہیں۔

اردو ادب کے اس عظیم ادیب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آئندہ پیر کے روز ’روزنامہ جدوجہد‘ خصوصی ایڈیشن شائع کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں علی مدیح ہاشمی، ٹونی عثمان (اوسلو) اور فاروق سلہریا کے خصوصی مضامین کے علاوہ منٹو کی چنیدہ تحریریں بھی پیش کی جائیں گی۔

یہ سلسلہ پیر (18 جنوری) تک ہی محدود نہیں رہے گا۔ منٹو کی دلچسپ تحریریں پورا ہفتہ ’روزنامہ جدوجہد‘ پر پوسٹ کی جائیں گی۔

ہمیں امید ہے آپ اس کاوش میں دلچسپی ہی نہیں لیں گے بلکہ ہماری اس کوشش کو دوسرے لوگوں تک پہنچانے میں بھی ہماری مدد کریں گے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts