لاہور (نامہ نگار) معروف مارکسی دانشور اور انقلابی رہنما ڈاکٹر لال خان کی پہلی برسی کے موقع پر 21 فروری کو کراچی آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں دن 02 بجے سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔
پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (پی ٹی یو ڈی سی)، انقلابی طلبہ محاذ (آر ایس ایف) اور جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (جے کے این ایس ایف) کے زیر اہتمام منعقد ہ اس سیمینار میں گزشتہ چند ماہ کے دوران بچھڑنے والے انقلابی ساتھیوں کامریڈ انجینئر نتھو مل (حیدرآباد)، کامریڈ امجد شاہسوار (کشمیر)، کامریڈ حیدر عباس گردیزی (ملتان)، کامریڈ احمد وارثی (کراچی)، کامریڈ زبیر جارا (سیالکوٹ)، کامریڈ دیوا (حیدرآباد)، کامریڈ کھبڑ خان سلیرو (شہداد کوٹ) اور کامریڈ عثمان مرزا (کراچی) کی جدوجہد کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
اس سیمینار میں سندھ بھر سے ڈاکٹر لال خان کے جدوجہد کے ساتھی اور دیگر مہمان شریک ہونگے۔ اس سیمینار سے سینیٹرڈاکٹرکریم خواجہ (مرکزی صدر پیپلز ڈاکٹر فورم)، ڈاکٹرریاض احمد شیخ (ڈین سوشل سائنسز)، شیما کرمانی (معروف آرٹسٹ و بانی تحریک نسواں)، مظہر عباس (سینئر صحافی و کالم نگار)، ڈاکٹر ونود کمار (رہنما بی این ٹی)، جواد احمد (چیئرمین برابری پارٹی پاکستان)، محمد احمد شاہ (صدر آرٹس کونسل)، عبدالعزیز میمن (سابق وفاقی وزیر)، ایوب قریشی (نائب صدر نیشنل پارٹی)، مہناز رحمان (ڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن)، ڈاکٹر سید جعفر احمد (ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ہسٹاریکل اینڈ سوشل ریسرچ)، انیس ہارون (ممبر نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس)، نجم الحسن عطا (سینئر صحافی و تجزیہ نگار)، قمر الزمان خان (مرکزی صدر پی ٹی یو ڈی سی)، اویس قرنی (آرگنائزر آر ایس ایف)، کرامت علی (جنرل سیکرٹری نیشنل لیبر کونسل)، اختر حسین ایڈووکیٹ (عوامی ورکرز پارٹی)، عمران کامیانہ (پی ٹی یو ڈی سی)، انور پنہور (صدر پی ٹی یو ڈی سی سندھ)، ساشا جاوید ملک (صحافی)، حمید خان (صوبائی صدر پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن بلوچستان) سمیت دیگر مقررین خطاب کرینگے۔
یہ سیمینار آر ایس ایف، پی ٹی یو ڈی سی اور طبقاتی جدوجہد کے فیس بک پیجز سے لائیو چلایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر لال خان کی برسی کے موقع پر روزنامہ جدوجہد آن لائن ایک خصوصی نمبر بھی شائع کر رہا ہے۔ 20 فروری کو ڈاکٹر لال خان کی جدوجہد، انکے نظریات اور افکار سے متعلق ملک کے مختلف حصوں اور دنیا کے مختلف خطوں سے خصوصی مضامین لکھے جائیں گے۔