لاہور (جدوجہد رپورٹ) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جیل میں بند روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کے ماضی میں دیئے گئے نفرت انگیز اور پرتشدد تبصروں کی وجہ سے انکا ’ضمیر کے قیدی‘ کا درجہ مسترد کر دیا ہے۔ ڈیموکریسی ناؤ کے مطابق 2007ء میں ناوالنی نے روس کے شمالی خطے کے مسلمانوں کا موازنہ ’کاکروچ‘ سے کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی اور کہا کہ انہیں پستول سے گولی ماردینی چاہیے۔
2000ء کی دہائی کے اوائل کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ناوالنی نے دانتوں کے ڈاکٹر کے لباس میں ملبوس نظرآتے ہیں اور تارکین وطن محنت کشوں کا موازنہ دانتوں سے کرتے ہوئے انہیں نکالنے کی ضرورت کا اظہار کیا گیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ناولنی کو ’ضمیر کا قیدی‘ کی فہرست سے نکالنے کے باوجود انکی رہائی کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔