خبریں/تبصرے

نیوٹن عورت تھی: پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی نئی تحقیق

لاہور (نامہ نگار) دی نیوز میں شائع ہونیوالے ایک مضمون میں ماہر تعلیم ڈاکٹر عائشہ رزاق نے انکشاف کیا ہے کہ کسی پبلشر نے سائنس کی ایک کتاب منظوری کے لئے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ (پی سی ٹی بی) کے پاس بھیجی۔

کتاب میں نیوٹن بارے بھی ایک باب تھا اور ساتھ نیوٹن کی تصویر تھی۔ اس تصویر میں سترہویں صدی کے برطانوی رواج کے مطابق سر آئزک نیوٹن نے وہگ اوڑھ رکھی ہے۔

اس کتاب کو جب تبصرے کے ساتھ پبلشر کو واپس بھیجا گیا تو نیوٹن کی مذکورہ تصویر کے نیچے لکھا تھا: ”اس عورت کے سر پر دوپٹہ اوڑھایا جائے تاکہ وہ باپردہ نظر آئے“۔

Roznama Jeddojehad
+ posts