سوشل

آج کی ویڈیو:  ’بہادر‘ وکیل کا ’لفنگی‘ عورت کو مردانہ وار ٹُھڈا!

سوشل ڈیسک | عدنان فاروق

مندرجہ ذیل ویڈیو شکر گڑھ کی کچہری سے آئی ہے۔ دو دن سے وائرل ہے۔

حسبِ روایت ایک سورما ایک دھان پان سی عورت کو لات رسید کرتے ہوئے خواتین کو ان کا مقام یاد دلا رہا ہے۔

حسب ِ روایت ایک طاقتور ایک نہتے مظلوم بے بس انسان پر اپنی بہادری جما رہا ہے۔

حسبِ روایت پوچھا جائے گا، بتایا جائیگا، کہا جائے گا کہ یہ ’بد چلن‘ عورت کچہری کرنے کیا گئی تھی؟ کیا شریف عورتیں بھی تھانے کچہری کے چکر کاٹتی ہیں؟

اگلی ویڈیو جس میں کوئی مولوی کسی بچے کے ساتھ، کوئی استاد اپنے شاگرد کے ساتھ، کوئی کاریگر کسی ”چھوٹے“کے ساتھ اس سے بھی بدترین تشدد کرتا دکھائی دے گا تو یہ ویڈیو کسی کو یاد بھی نہیں رہے گی۔

یہ معاشرہ اتنا متشدد کیوں ہے؟ اس سوال کا جواب دینا بھی تشدد (بلکہ کسی عقوبت خانے میں ٹارچر)کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ عقوبت خانوں میں ٹارچر ہونے والے سب لوگ صلاح الدین کی طرح ”خوش قسمت“ بھی نہیں ہوتے کہ ان کی ویڈیو وائرل ہوجائے۔


آپ بھی سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والی ویڈیوز ہمیں ارسال کر کے سوشل ڈیسک کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اپنی ویڈیوز ہمیں یہاں ارسال کریں۔


Social Desk
+ posts
Adnan Farooq
+ posts

عدنان فاروق ایک صحافی اور ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ ہیں۔