لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی پیشکش میں پاکستان کے ٹیلیویژن کی تاریخ کا سب سے بڑا رئیلٹی شو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گلوکار، فنکار اور میزبان فخر عالم اس رئیلٹی شو کی میزبانی کے فرائض سرانجام دینگے۔
فخر عالم نے اپنے پے درپے ٹویٹس میں یہ اعلان کیا ہے کہ وہ جلد پاکستان کے سب سے بڑے رئیلٹی شو کے میزبان کے طور پر منظر عام پر آئیں گے۔ مختلف ٹویٹس میں انہوں نے اردن اور مراکش کے فوجی افسران کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کے پہلے ملٹری شو میں دیگر ملکوں کے فوجی اہلکار بھی شریک ہونگے۔
فخر عالم نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’پاکستان کے سب سے بڑے رئیلٹی شو میں 1000سے زائد سپورٹ سٹاف، 100سے زائد کیمرے، ڈرون اور 96سے زائد مد مقابل امیدوار، انٹرنیشنل شرکاء، حقیقی ہیروز، حقیقی خطرات، سخت ترین موسمی حالات اور 60گھنٹے کانان اسٹاپ ایکشن جلد سکرینوں پر ہوگا۔“