لاہور (جدوجہد رپورٹ) تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان کا عدالتی نظام بھی پہلے سے بدتر حالت تک پہنچ چکا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں رواں سال زیر التوا مقدمات کی تعداد میں گزشتہ سال سے 7 ہزار سے زائد مقدمات کا اضافہ ہوا ہے۔
’ڈان‘ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس وقت 51 ہزار 387 مقدمات زیر التوا ہیں جبکہ گزشتہ سال مئی کے آخر میں سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 44 ہزار 658 تھی۔ موجودہ زیر التوا مقدمات کی تعداد تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ مجموعی طورپر پاکستان کے عدالتی نظام میں ابھی تک 21 لاکھ 60 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔