خبریں/تبصرے

شاہ محمود قریشی پاکستان کے نہیں طالبان کے وزیر خارجہ لگتے ہیں: محسن داوڑ

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاکستان کے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے طالبان کو سادہ لباس مگر ذہین اور قابل قرار دیئے جانے پر ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ نے شدید تنقید کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو طالبان کا وزیر خارجہ قرار دیا ہے۔

سابق فاٹا سے آزاد حیثیت سے منتخب ممبر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی ایم محسن داوڑ نے اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیان شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”میں یہ بات طویل عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ ہمارا وزیر خارجہ بھی طالبان کے وزیر خارجہ کی طرح لگتا ہے۔ طالبان دہشت گرد اور بربادی پھیلانے والا سکواڈ ہیں۔ شاہ محمود قریشی پراکسیوں کی تعریف کر رہے ہیں جنہوں نے ہماری شناخت اور تاریخ کو مسمار کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہیں کبھی بھی افغانستان کی منتخب قیادت کی تعریف کرتے نہیں سنا ہے۔“

محسن داوڑ اپنے ٹویٹ میں طالبان کی حمایت کرنے پر وفاقی وزیر خارجہ کو ماضی قریب میں بھی تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts