شاعری

در جاناں

قیصر عباس

ہر لحظہ غنیمت ہے اگر ہاتھ میں ہے جام
ہر وقت سپھل وقت ہے کیا دیجئے الزام
یہ رنگِ بہاراں بھی ترے دم سے ہے ساقی
ہمراہ ترے فاصلہ شوق ہے دوگام

اندیشہ دوراں سے پرے اپنا ٹھکانا
ان نیلگوں آنکھوں میں کوئی غم نہ سجانا
موسم بھی ہے، ساقی بھی، سمندر بھی ہوا بھی
لیکن در جاناں سے کہیں دور نہ جانا

Qaisar Abbas
+ posts

ڈاکٹر قیصر عباس روزنامہ جدو جہد کے مدیر اعلیٰ ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے صحافت کرنے کے بعد پی ٹی وی کے نیوز پروڈیوسر رہے۔ جنرل ضیا الحق کے دور میں امریکہ منتقل ہوئے اور وہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی۔ امریکہ کی کئی یونیورسٹیوں میں پروفیسر، اسسٹنٹ ڈین اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں اور آج کل سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی میں ہیومن رائٹس پروگرام کے ایڈوائزر ہیں۔ وہ ’From Terrorism to Television‘ کے عنوان سے ایک کتاب کے معاون مدیر ہیں جسے معروف عالمی پبلشر روٹلج نے شائع کیا۔ میڈیا، ادبیات اور جنوبی ایشیا کے موضوعات پر ان کے مقالے اور بک چیپٹرز شائع ہوتے رہتے ہیں۔