خبریں/تبصرے

کابل: با پردہ یونیورسٹی کلاسز کا آغاز

لاہور (جدوجہد رپورٹ) افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد پیر کے روزپہلی مرتبہ کابل کی بعض جامعات میں کلاسوں کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ جامعات میں پہلے سے موجود کلاس رومز کو درمیان میں پردہ لگا کر تقسیم کیاگیا ہے۔

کابل کی ابن سینا یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات میں پیر کے روز کلاسوں کا دوبارہ اجرا ہوا ہے۔ طلبہ اور طالبات نے الگ الگ بیٹھ کر تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ طالبات نے حجاب کی پابندی پر بھی عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ طالبان کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ جامعات میں طالبات تعلیم حاصل کر سکتی ہیں لیکن مخلوط تعلیم کی اجازت نہیں ہو گی اور طالبان کو خواتین اور بزرگ اساتذہ ہی پڑھانے کے اہل ہونگے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts