مظفرآباد (نامہ نگار) جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کی نئی مرکزی کابینہ کا انتخاب کر دیا گیا۔ ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے خلیل بابر این ایس ایف کے نئے مرکزی صدر اورباغ سے تعلق رکھنے والے باسط ارشاد سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔ سابق مرکزی صدر ابرار لطیف نے مظفرآباد میں منعقدہ ’سوشلسٹ جموں کشمیر کنونشن‘ کے موقع پر نئی منتخب کابینہ کا اعلان کیا اور نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ منتخب ہونے والے عہدیداران میں خلیل بابر (صدر)، عدنان خان(سینئرنائب صدر)، راجہ نصیر خان(نائب صدر)، باسط ارشاد باغی(سیکرٹری جنرل)، مجیب اکبر(ڈپٹی سیکرٹری جنرل)، انعم اختر (جوائنٹ سیکرٹری)، سعد خلق(چیف آرگنائزر)، عثمان عزیز(ڈپٹی چیف آرگنائزر)، مجیب گلزار (چیئرمین مالیاتی بورڈ)، زاہد حلیم(ڈپٹی چیئرمین مالیاتی بورڈ)، فیضان علی سرور(چیئرمین شعبہ نشرواشاعت)، بدر رفیق(ایڈیٹرعزم)، راجہ حسنین(میڈیا سیکرٹری)، ڈاکٹر سعد الحسن(چیئرمین سٹڈی سرکل)، خرم چوہان (ڈپٹی چیئرمین سٹڈی سرکل) منتخب ہوئے ہیں۔ نومنتخب عہدیداران کا انتخاب اتفاق رائے سے کیا گیا ہے، کابینہ کے اعلان کے موقع پر پنڈال میں موجود این ایس ایف کے نوجوانوں نے انقلابی نعروں سے نومنتخب کابینہ کا استقبال کیا اور انہیں مبارکباد دی۔