خبریں/تبصرے

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کی جسٹس فائز عیسیٰ سے بدتمیزی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے ایک رکن اسمبلی اکرم چیمہ نے گذشتہ روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے شدید بد تمیزی کی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اکرم چیمہ ایک کالے شیشے والی مشکوک ویگو ڈالے میں پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہوتے ہوئے دکھائی دئیے تو جسٹس فا ئز عیسیٰ نے وہاں موجود پولیس اہل کاروں سے گاڑی بارے پوچھا اور اعتراض کیا کہ اس طرح کی گاڑی پارلیمنٹ میں بغیر تلاشی وغیرہ کے کیسے جا سکتی ہے۔

قاضی فیض عیسیٰ عموماً پیدل عدالت تک جاتے ہیں۔ اس منظر کو دیکھ کر اکرم چیمہ واپس آئے، گاڑی سے اترے اور جسٹس قاضی فیض عیسیٰ کو غلیظ گالیاں دیں۔ اس دوران پولیس بھی حرکت میں آ گئی اور گاڑی کو پولیس نے قبضے میں لے لیا گیا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts