خبریں/تبصرے

لاہور: علی وزیر کی رہائی اور لاپتہ طالبعلم کی بازیابی کیلئے آج احتجاج ہو گا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کی غیر قانونی حراست اور یونیورسٹی آف لاہور کے طالبعلم کلیم اللہ چیمہ کے اغوا کے خلاف آج یکم اپریل کو لاہور کے لبرٹی چوک میں احتجاج کیا جائے گا۔

پروگریسو سٹوڈنٹس کلیکٹو (پی ایس سی) کے زیر اہتمام یہ احتجاج آج شام 5 بجے منعقد کیا جا رہا ہے۔

طلبہ تنظیم کے ذمہ داران نے طلبہ اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاقانونیت اور آئینی حقوق چھینے جانے کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts