خبریں/تبصرے

شاہ محمود قریشی عمران خان سے جان چھڑانے کے چکر میں

لاہور (جدوجہد رپورٹ) دی فرائیڈے ٹائمز کے معروف کالم ’سچ گپ‘ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کے سمجھدار ساتھی حالات کو بھانپ چکے ہیں اور ڈوبتے جہاز کے ساتھ ڈوبنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خاندان اور دوستوں کو مستقبل کے حوالے سے بتا دیا ہے۔ بظاہر اپنے بیٹے سے کہا ہے کہ وہ اگر چاہیں تو آگے بڑھ سکتے ہیں۔ تاہم شاہ محمود قریشی اگلی مہم جوئی میں عمران خان کے ساتھ نہیں ہونگے۔

کالم میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ پنجاب سے کچھ دیگر سیاستدانوں نے بھی گزشتہ لانگ مارچ میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ تک پیغام پہنچایا تھا کہ وہ گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے، اس لئے انہیں تکلیف سے بچایا جائے۔

کالم میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک بھر کے بہت سے سیاستدان عمران خان کے گروہ سے ٹکڑے لینے کے منتظر ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ مقتدرہ نے عمران خان کے سر سے اب ہاتھ اٹھا لیا ہے، اس لئے چھوڑ کر جانے والے آسان انتخاب ہونگے۔ کالم کے مطابق گجرات کے چوہدری اس معاملے میں سب سے بڑی تیاری کر رہے ہیں، کیونکہ وہ وقت آنے پر پنجاب میں نواز شریف کے متبادل کے طور پر مقتدردہ کو اپنا آپ پیش کرنا چاہتے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts