خبریں/تبصرے

حماد اظہر، شفقت محمود نے لانگ مارچ کیسے ناکام بنایا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) عمران خان کے ساتھ ہر حد تک کھڑے رہنے کے دعویدار لانگ مارچ میں اپنے گھروں سے بھی نہیں نکلے۔ ’ٹی ایف ٹی‘ کے کالم ’سچ گپ‘ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایسا کرنے والوں میں صوبائی پارٹی کے وہ چالاک سابق سربراہ بھی تھے۔ انکا اشارہ شفقت محمود کی طرف تھا، جو لاہور سے چند میل شمال میں جی ٹی روڈ پر ایک دوست کے گھر پر رک گئے۔ جہاں انہوں نے پرتپاک ظہرانے کے بعدکچھ دیر آرام کیا اور پھر تازہ دم ہو کر واپس لاہور چلے گئے۔

کالم میں میزبانوں کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جب وہ گاڑی میں سوار ہو کر گھر سے نکلنے لگے تو ان سے پوچھا گیا کہ وہ آزادی مارچ میں شامل ہونے جا رہے ہیں، تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ لاہور ڈیفنس میں واقع اپنے گھر واپس جا رہے ہیں۔

اسی طرح جب حماد اظہر اپنے گھر سے 150 مظاہرین کے قافلے کے ہمراہ آزادی مارچ کیلئے روانہ ہوئے تو ان سے پوچھا گیا کہ ان کے جلوس میں زیادہ لوگ کیوں نہیں تھے۔ انکا کہنا تھا کہ انہوں نے کوشش کی کہ عام لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کیا جائے لیکن انہوں نے ٹرانسپورٹ اور کھانے کے علاوہ روزانہ 15000 روپے فی شخص کا مطالبہ کیا، اس لئے تعداد چھوٹی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts