خبریں/تبصرے

اٹلی: ایوی ایشن کی 4 گھنٹے ہڑتال، 500 پروازیں منسوخ

لاہور (جدوجہد رپورٹ) اٹلی میں اتوار کے روز ایئرلائنز کے ملازمین اور ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی 4 گھنٹے کی ہڑتال کی وجہ سے 500 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

’اے پی‘ کے مطابق یونین کے ایک اہلکار فیبریزیوکاسیٹو نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ تقریباً 500 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئرلائن کے کارکن بہتر تنخواہ کے ساتھ ساتھ کام کے بہتر حالات، بشمول لمبی شفٹوں میں کھانے کے خواہاں ہیں۔

وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ہڑتالوں کی کال ریان ایئر، ایزی جیٹ اور ولوٹیا ایئر لائنز کے کارکنوں نے دی تھی۔ یہ ہڑتال دوپہر 2 بجے شروع ہوئی، جبکہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز کا واک آؤٹ ایک گھنٹہ پہلے شروع ہوا جو 4 گھنٹے تک جاری رہا۔

یاد رہے دو ہفتے قبل سویڈن میں پائلٹس نے ہڑتال کر دی تھی جس سے پورے سکینڈے نیویا میں ائر ٹریفک مسائل کا شکا ر رہی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts