خبریں/تبصرے

فوسل فیول اور یورینیم خرید کر یوکرین جنگ کو فنڈ کیا جا رہا ہے: جلا وطن روسی ماہر ماحولیات

لاہور (جدوجہد رپورٹ) جلا وطن روسی ماہر ماحولیات ولادیمیر سلویاک کا کہنا ہے کہ امریکہ اور یورپ روس کا فوسل فیول اور یورینیم خرید کر روس کو یوکرین جنگ کیلئے فنڈز میں مدد کر رہے ہیں۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق ولادیمیر سلویاک روسی ماحولیاتی تنظیم ایکو ڈیفنس کے شریک چیئرمین ہیں اور 2021ء کے رائٹ لائیو لی ہڈ ایوارڈ کے فاتح بھی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ’یوکرین میں روسی جنگ، خاص طور پر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر روسی قبضے کو ایک انتباہ کے طور پر کام کرنا چاہیے کہ فوری طور پر جوہری توانائی کی بجائے قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے تبدیل کیا جائے اور فوسل فیول پر انحصار بند کر دیاجائے۔‘

انکا کہنا تھا کہ ’جب تک امریکہ اور یورپی یونین ولادیمیر پوتن کو یورینیم یا فوسل فیول کی ادائیگیاں جاری رکھیں گے، اس کا مطلب ہے کہ یہ رقم یوکرین کی جنگ کیلئے استعمال کی جائے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ یوکرین میں مزید لوگ مریں گے۔‘

Roznama Jeddojehad
+ posts