خبریں/تبصرے

جموں کشمیر: بلدیاتی انتخابات کے نتائج مکمل، آزاد امیدوار دوسری بڑی پارٹی بن گئے

راولاکوٹ (نامہ نگار) پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کے تینوں مرحلوں کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تینوں ڈویژنوں میں کارپوریشنوں کے میئر، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیوں، ٹاؤن کمیٹیوں اور لوکل کونسلوں کے چیئرمینوں کے انتخاب کیلئے سیاسی جوڑ توڑ شروع ہو چکا ہے۔ تاہم بلدیاتی نمائندگان کے اختیارات اور فنڈز سے متعلق فیصلہ جات ابھی کئے جانے باقی ہیں۔

مجموعی طور پر 10 اضلاع کے نتائج کو سامنے رکھا جائے تو حکمران تحریک انصاف سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے، جبکہ آزاد امیدواران دوسری بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

تحریک انصاف نے مجموعی طور پر 829 نشستیں حاصل کی ہیں، آزاد امیدواران نے 696، مسلم لیگ ن نے 497، پیپلز پارٹی نے 460، جبکہ دیگرمسلم کانفرنس، جے کے پی پی، جماعت اسلامی، جے یو آئی سمیت دیگر جماعتوں نے 119 نشستیں حاصل کی ہیں۔ اس طرح 2603 سے زائد نشستوں میں سے 1766 نشستوں پر حکمران جماعت تحریک انصاف کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts