خبریں/تبصرے

پاکستان: ٹیکسٹائل انڈسٹری سے 70 لاکھ افراد نوکریوں سے فارغ

لاہور (جدوجہد رپورٹ) برآمدات میں کمی اور معاشی بحران میں اضافے کی وجہ سے ٹیکسٹائل اور اس سے متعلقہ صنعتوں سے 70 لاکھ کے قریب افراد کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز نے یہ دعویٰ پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس ٹیکسٹائل پروڈیوسرز اور ایکسپورٹرز کو متاثر کرنے والے مختلف بحرانوں کو ختم کرنے کیلئے کوئی پالیسی نہیں ہے۔ انڈسٹری بند ہونے کے دہانے پر ہے، بہت سے یونٹ پہلے ہی بند ہو چکے ہیں۔ کئی دوسرے یا تو اپنی پیداوار کو بند کرنے یا بیرون ملک منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

’ڈان‘ کے مطابق پریس کانفرنس میں مزید کہا گیا کہ ٹیکسٹائل فیکٹریاں ضروری خام مال اور لوازمات سے محروم ہیں۔ 5 ہزار ڈالر سے کم مالیت کے کریڈٹ کے خطوط سے انکار کیا جا رہا ہے، جس سے 5 لاکھ ڈالر فی کنسائنمنٹ کے جاری برآمدی آرڈرز متاثر ہوئے ہیں۔ یہ شدید خلل اور پیداوار میں تاخیر کا سبب بن رہا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts