خبریں/تبصرے

چین: ایک مہینے میں کورونا سے 60 ہزار ہلاکتیں

لاہور (جدوجہد رپورٹ) چین نے دسمبر کے اوائل سے کورونا سے متاثرہ افراد میں سے تقریباً 60 ہزار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی ہے۔

’الجزیرہ‘ کے مطابق قومی صحت کمیشن نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ 8 دسمبر سے 12 جنوری تک کورونا کی وجہ سے سانس کی ناکامی کی وجہ سے 5503 ہلاکتیں ہوئیں، کورونا کے ساتھ مل کر دیگر بیماریوں سے 54435 افراد ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا سے متعلق اموات ہسپتالوں میں ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے یہ امکان ہے کہ گھروں میں بھی ایک بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اکتوبر میں شرو ع ہونے ولاے انفیکشن میں اضافے کے باوجود چین نے دسمبر میں اچانک اینٹی وائرس کنٹرول اٹھانے کے بعد کورونا کی اموات اور اعداد و شمار کی اطلاع دینا بند کر دیا اور ہسپتالوں کو بخار اور کھانسی کے مریضوں سے بھر دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او اور دیگر حکومتوں نے شہر اور صوبائی حکومتوں کی رپورٹوں کے بعد چین سے معلومات کی اپیل کی تھی کہ چین میں لاکھوں افراد وائس کا شکار ہو سکتے ہیں۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے اہلکار جیاؤ یا ہوئی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ انفیکشن کی تازہ لہر گزر چکی ہے، کیونکہ بخار سے ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں جانے والے افراد کی روزانہ تعداد 23 دسمبر کو 2.9 ملین تک پہنچ گئی تھی اور 12 جنوری کو 83 فیصد کم ہو کر 477000 ہو گئی تھی۔

عالمی ماہرین صحت نے اس سال کم از کم 10 لاکھ افراد کے کورونا سے ہلاک ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts