خبریں/تبصرے

سمندروں میں پلاسٹک کی مقدار میں 3 گنا اضافہ ہونے کا خدشہ

لاہور (جدوجہد رپورٹ) 2005ء کے بعد سمندروں میں پلاسٹک کی مقدار میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو 2040ء تک سمندروں میں پلاسٹک کی مقدار میں 3 گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔

’رائٹرز کے مطابق پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے کیلئے کام کرنے والے امریکی ادارے کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سمندر میں 2019ء تک 171 ٹریلین پلاسٹک کے ٹکڑے موجود تھے۔ تحقیق کے مطابق اگر پلاسٹک کی آلودگی کم کرنے کیلئے پالیسیاں متعارف نہ کروائی گئیں تو 2040 تک سمندر میں پلاسٹک کی آلودگی میں 2.6 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

اس تحقیق میں 1979ء سے 2019ء کے دوران 6 بڑے سمندروں کے 11 ہزار 777 سمندری اسٹیشن سے پلاسٹک کی آلودگی کے اعداد وشمار جمع کئے گئے۔

مائیکرو پلاسٹک سمندروں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے، جو نہ صر ف پانی کو آلودہ کرتے ہیں بلکہ سمندر حیات کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سمندر میں پلاسٹک کی آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کر نظر انداز کیا گیا ہے۔ نئی تحقیق میں اعداد و شمار حیران کن طور پر غیر معمولی ہیں۔

اقوام متحدہ نے گزشتہ سال یوراگوئے میں پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کیلئے ایک معاہدے پر بات چیت کا آغاز کیا تھا۔ بات چیت کا مقصد اگلے سال کے آخر تک پلاسٹک کو روکنے کیلئے قانونی معاہدہ تیار کرنا تھا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts