خبریں/تبصرے

وبائی امراض، آب و ہوا اور یوکرین جنگ نے عالمی بھوک میں ڈرامائی اضافہ کیا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ وبائی امراض، آب و ہوا اور یوکرین جنگ نے عالمی بھوک میں ڈرامائی طور پر اضافہ کیا ہے۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق اقوام متحدہ نے اس ہفتے غذائیت سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں پتہ چلا ہے کہ وبائی امراض، موسم کے شدید جھٹکوں اور یوکرین میں جنگ نے پوری دنیا میں خوراک کے عدم تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

حکام کا اندازہ ہے کہ دنیا نے 2019ء کے مقابلے میں 2022ء میں بھوک کا سامنا کرنے والے 100 ملین سے زائد افرا دکو دیکھا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts