خبریں/تبصرے

بٹوارے کے 76 سال: ایشین مارکسسٹ ریویو کے زیر اہتمام 13 اگست کو ویبنار ہو گا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) برصغیر کے بٹوارے کے 76 سال مکمل ہونے پر 13 اگست کو ایشین مارکسسٹ ریویو کے زیر اہتمام پاکستانی وقت کے مطابق شب 8 بجے ایک آن لائن ویبنار کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان بھارت، جموں کشمیر، افغانستان، برطانیہ اور لاطینی امریکہ کے مارکس وادی خطاب کرینگے۔ ویبنار میں دنیا کے مختلف ملکوں سے محنت کش و نوجوان شریک ہونگے۔

ویبنار کے مقررین میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی، برطانیہ سے ورکرز انٹرنیشنل نیٹ ورک کے رہنما راجر سلورمین، ارجنٹینا سے انٹرنیشنل سوشلسٹ لیگ کے رہنما الیہندرو بودارٹ، مالاکنڈ سے پاکستان ٹریڈیونین ڈیفنس کمپئین کے سینئر نائب صدر غفران احد، لاہور سے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے انٹرنیشنل سیکرٹری عمران کامیانہ، اسلام آباد سے عوامی ورکرز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر فرزانہ باری، کراچی سے مزدور رہنما اور پائلر کے ڈائریکٹر کرامت علی اور جموں کشمیر سے حارث قدیر شامل ہوں گے۔

ایشین مارکسسٹ ریویو کے ایڈیٹر اور ریولوشنری سٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی آرگنائزر اویس قرنی ویبنار کی میزبانی کریں گے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts