خبریں/تبصرے

برمی فوج شہریوں پر حملے اور جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے: اقوام متحدہ

لاہور (جدوجہد رپورٹ) اقوام متحدہ نے خبردارکیا ہے کہ برما کی فوج شہریوں پر حملوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ برمی فوج تیزی سے جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے، جن میں جنسی تشدد سے لے کر اجتماعی پھانسی تک شامل ہیں۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق ان جرائم میں شہریوں کو بموں سے اندھا دھند نشانہ بنانا، گھروں اور عمارتوں کو نذر آتش کرنا اور بعض اوقات پورے دیہات کو تباہ کرنا بھی شامل ہے۔ اپریل میں بچوں سمیت کم از کم 165 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جب برمی فوجی جیٹ طیاروں نے پازیگی گاؤں پر آگ اور بموں کی بارش کی تھی۔ 2021ء کی بغاوت میں فوجی جنتا کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے یہ عام شہریوں پر ہونے والے سب سے مہلک حملوں میں سے ایک تھا۔

تاہم برما کی فوج کا دعویٰ ہے کہ وہ دہشت گردوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts