خبریں/تبصرے

خیبر میں تشدد کی اطلاعات تشویشناک ہیں: ایچ آر سی پی

لاہور(جدوجہد رپورٹ) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی)نے پختونخوا کے ضلع خیبر میں پی ٹی ایم کے قومی جرگہ کے مقام پر تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایچ آر سی پی کی جانب سے ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ایچ آر سی پی کو خیبر سے موصول ہونے والی تشدد کی اطلاعات پر گہری تشویش ہے، جہاں آج پی ٹیم ایم کے زیر اہتمام ’قومی جرگہ‘ منعقد ہو رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم غیر مسلح مظاہرین کے خلاف غیر ضروری اور غیر قانونی طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہیں۔‘

بیان کے مطابق ’پی ٹی ایم کے حامیوں کے پر امن طور پر جمع ہونے کے حق میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود ریاست پہلے ہی پی ٹی ایم پر پابندی لگا کر اور اسے اجتماع کے انعقاد سے روکنے کی کوشش کر کے غیر متناسب اقدامات کر چکی ہے۔‘

Roznama Jeddojehad
+ posts