خبریں/تبصرے

لاہور: پی ایس سی کے زیر اہتمام اینٹی ہراسمنٹ احتجاجی ریلی

لاہور(پ ر)منگل کے روز پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو (پی ایس سی)کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے پنجاب اسمبلی تک اینٹی ہراسمنٹ ریلی نکالی کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاہور کی مختلف جامعات کے طلبہ نے شرکت کی۔

سیکرٹری جنرل پی ایس سی حارث آزاد کیجانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کالج ریپ واقعے، لاہور کالج فار ویمن میں ہراسگی واقعے اور گزشتہ روز طلبہ پر ہونے والے تشدد پر ہیومن رائٹس کے آزاد اداروں، طلبہ نمائندوں اور ججز پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے۔

تمام کیمپسز پر اینٹی ہراسگی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے اور اس میں طلبہ بالخصوص ایک فی میل سٹوڈنٹ کی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔

ہراسگی سے متعلق قوانین اور طریقہ کار پر آگاہی مہم شروع کی جائے اور یہ آگاہی ہدایات نصاب میں شامل کی جائیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts