خبریں/تبصرے

سی آئی اے عراق سے شام پر حملہ کروانا چاہتی تھی: خفیہ دستاویز

لاہور (جدوجہد رپورٹ) 1983 ء میں سی آئی اے کا منصوبہ تھا کہ صدام حسین سے شام پر حملہ کروایا جائے تا کہ حافظ الاسد کو سبق سکھایا جا سکے۔

اس بات کا انکشاف حال ہی میں 1983ء کی ایک خفیہ رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کے ایک اعلیٰ اہل کارگراہم فُلر، نے امریکی حکومت کو تجویز دی تھی کہ صدام حسین پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ شام پر حملہ کرے۔ سی آئی اے کا خیال تھا کہ صدام حسین نے سر دھڑ کی بازی لگا رکھی ہے (کیونکہ اس وقت عراق ایران جنگ جاری تھی) اور ان پر ایسے حالات میں دباؤ ڈالنا آسان تھا۔

اس کے علاوہ سی آئی اے کے مطابق حافظ الاسد نے تیل کی پائپ لائین بند کر کے ”خلیج میں امریکی مفادات کی بازو مروڑ“ رکھی تھی۔ سی آئی اے کا یہ بھی خیال تھا کہ شام‘ ترکی، اسرائیل اور عراق پر ہر ممکن دباؤ برقرا رکھنا چاہتا تھا۔

ٹیلی سور (teleSUR) چینل کے مطابق اس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ خلیج میں ہر قیمت پر قبضہ چاہتا ہے اور اس مقصد کے لئے وہ اپنے مخالفوں کو”تقسیم کرو، فتح کرو“کی پالیسی پر گامزن ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts