خبریں/تبصرے

قانون سے غداری کی دفعہ ختم کی جائے: لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن

لاہور (جدوجہد رپورٹ) لاہور ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن داخل کی گئی ہے جس میں عدالت عالیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان پینل کوڈ سے دفعہ 124 اے ختم کی جائے جس کے تحت غداری کے مقدمات بنائے جاتے ہیں۔

یہ پٹیشن اقبال لالا، عمار علی جان، عالمگیر وزیر اور کامل خان کی جانب سے عابد ساقی بھٹی وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اور ان کے وکلا ساتھیوں نے کی ہے جن میں اسد جمال اور رامس سہیل شامل ہیں۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ دفعہ 124 اے قانون کی دفعات 16,15 اور 17سے متصادم ہے۔

یاد رہے تمام مدعی اس وقت غداری کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان تمام افراد پر گذشتہ سال لاہور میں ”طلبہ یکجہتی مارچ“ منظم کرنے اور اس میں ریاست مخالف تقاریر کا الزام ہے۔ مقدمات کا سامنا کرنے والے یہ سارے سیاسی کارکن ان تمام الزامات کی تردید کر رہے ہیں۔

اس مقدمے میں پانچ افراد پر الزام لگایا گیا ہے۔ عالمگیر وزیر کو طلبہ مارچ کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا اور ان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست ذیلی عدالت کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ سے بھی رد ہو چکی ہے۔ عالمگیر وزیر پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل کے طالب علم تھے اور طلبہ مارچ کے موقع پر اپنی سند لینے لاہور آئے تھے۔

دیگر چار افراد ضمانت قبل از گرفتاری پر ہیں اور مسلسل عدالت میں پیشی بھگت رہے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts