لاہور (جدجہد رپورٹ) کرونا وائرس کی وجہ سے شروع ہونے والی عالمی کساد بازاری کی وجہ سے عالمی معیشت کو اگلے دو سال میں پانچ ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو گا۔
فنانشل خبروں کے لئے معروف ویب سائٹ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی معیشت کم از کم اگلے دو سال تک وہ شرح نمو حاصل نہیں کر سکے گی جو کرونا بحران شروع ہونے سے پہلے تھی اور یوں اِن دو سالوں میں اسے کم از کم پانچ ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو گا۔ پانچ ٹریلین ڈالر نقصان کا مطلب ہے کہ جاپان کی کل اقتصادی پیداوار کے برابر نقصان ہونے جا رہا ہے۔ اُدھر، جے پی مارگن کا کہنا ہے کہ کرونا بحران سے شروع ہونے والی کساد بازاری سے 5.5 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو گا۔
دریں اثنا، یورپی سنٹرل بینک کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے کہا ہے کہ جاری لاک ڈاونز کی وجہ سے ہر ماہ معاشی آوٹ پٹ (Output) میں دو سے تین فیصد کمی آ رہی ہے۔