خبریں/تبصرے

بھارتی شہروں میں لاک ڈاؤن سے 80 فیصد مزدور بے روزگار

لاہور (جدوجہد رپورٹ) لاک ڈاؤن کے دوران بھارت کے شہروں میں 80 فیصد مزدور بے روز گار جبکہ باقی 20 فیصد، جو ابھی تک ملازمت پر ہیں، کی آمدن میں 61 فیصد کمی ہو گئی ہے۔

مندرجہ بالا اعداد و شمار عظیم پریم جی یونیورسٹی کے ایک تازہ جائزے میں سامنے آئے ہیں جو گذشتہ روز ہندوستان کے معروف انگریزی اخبار’دی ہندو‘ نے جاری کئے۔

جائزے میں مزید بتایا گیا ہے کہ شہروں کے اندر 61 فیصد گھروں میں ایک ہفتے کا مناسب راشن خریدنے کی سکت مفقود تھی جبکہ 80 فیصد گھروں میں فروری کی نسبت خوراک کے استعمال میں کمی دیکھنے میں آئی۔

ٹیلی فون پر لئے گئے اس جائزے میں 4000 افراد سے 13 اپریل اور 9 مئی کے دوران انٹرویو کیا گیا اور ان افراد کا ملک کی 12 مختلف ریاستوں سے تعلق تھا۔

جائزے کے مطابق دیہی علاقوں میں شہری علاقوں سے صورت حال نسبتاً بہتر ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts