گلوبل وارمنگ اس دنیا کا اس وقت سب سے سلگتا مسئلہ بن چکی ہے۔ فاسل فیول کے استعمال سمیت دیگر معاشی اور پیداواری سرگرمیوں کی وجہ سے گرین ہاؤس گیسوں کا بڑے پیمانے پر اخراج ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے کرہ ارض کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور خشک سالی، گرمی اور سردی کی شدت میں اضافہ، گلیشئرز کا پگلنا، سطح سمندر کا اوپر آنا، موسمیاتی طوفانوں میں شدت سمیت بے شمار ایسے مسائل ہیں، جو مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ گلوبل وارمنگ اس کرہ ارض پر زندگی کی بقاء کو سنجیدہ خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔
![](https://jeddojehad.com/wp-content/uploads/2021/08/Global-Warming-300x200.jpg)