خبریں/تبصرے


13 ہزار سکولوں کی نجکاری: پنجاب حکومت نجی شعبے کو ماہانہ 650 روپے فی طالبعلم ادا کرے گی

حکومت پنجاب نے جمعرات کو صوبے بھر میں 13ہزار سرکاری سکولوں کی نجکاری کا آغاز کیا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد تعلیم کے شعبے میں تبدیلی لانا ہے۔ تاہم بتدریج ریاست بنیادی تعلیم کی فراہمی کی ذمہ داری سے دستبرداری کی جانب سفر کر رہی ہے۔

ڈھائی کروڑ بچے سکول سے باہر، 5 سے 9 سال کے 51 فیصد بچے سکول نہیں جاتے

بلوچستان کے ضلع سبی میں کوٹ منڈائی تحصیل میں 92فیصد بچے سکول نہیں جاتے۔ یہ 591تحصیلوں میں سب سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تحصیل ہے۔ اس کے بعد خیبرپختونخواہ کے ضلع جنوبی وزیرستان میں توئی کھلہ تحصیل دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کم از کم 91فیصد بچے سکول سے باہر ہیں۔

موسیٰ خیل میں مزدوروں کی ہلاکت قابل مذمت، متاثرین کے دکھ میں شریک ہیں: حقوق خلق پارٹی

حقوق خلق پارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ موسیٰ خیل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں، جن میں 23مزدور ہلاک ہوئے۔ محنت کش طبقے کی غریب ترین پرتوں کا ایسا سفاکانہ قتل ایک رجعتی عمل ہے، جس کی ترقی پسند سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ایسی وحشیانہ حرکتوں کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

مبینہ ریاست مخالف پوسٹیں: پیکا ایکٹ کے تحت 22 سیاسی کارکنوں کو سائبر کرائم کے نوٹس جاری

نوٹس کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سنٹر گلگت ان کے خلاف انکوائری کر رہا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ریاست مخالف مواد پوسٹ کیا ہے۔ نوٹس کے مطابق یہ معاملہ بادی النظر میں پیکا ایکٹ2016کی سیکشن 10کے تحت جرم ہے۔

جموں کشمیر: سیاسی کارکنوں کے خلاف توہین مذہب کے مقدمے درج کروانے والے خود جرائم پیشہ نکلے

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کی سرحدی تحصیل ہجیرہ میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ڈپٹی چیف آرگنائزر ارسلان شانی کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کروانے والے درخواست گزار کا تعلق جرائم پیشہ گروہ سے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جموں کشمیر: گرفتار رہنما عاصمہ بتول کے اہل خانہ کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل عباسپور میں توہین مذہب کے الزام میں گرفتار این ایس ایف کی رہنما عاصمہ بتول کے اہل خانہ نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے گھر کا گھیراؤ کرنے اور دھمکیاں دینے والے عناصر سے تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

این ایس ایف کے رہنماؤں کی گرفتاری و مقدمات قابل مذمت ہیں: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری اور ان پر درج مقدمات ریاستی بوکھلاہٹ کی واضح عکاسی کرتے ہیں کہ وہ ترقی پسند، باشعور و سرگرم سیاسی کارکنوں سے کس قدر خوفزدہ ہیں۔

معاشی عدم مساوات کے خلاف ’عوامی اسمبلی‘ 29 اگست کو ملتان میں ہوگی

عدم مساوات کے خلاف اتحاد کے رہنما سہیل جاوید کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق چھوٹے کسانوں، دیہاڑی دار کھیت مزدوروں اور تنخواہ دار طبقے پر عدم مساوات اور معاشی ناانصافی کے مسلسل بڑھتے بوجھ کو مدنظر رکھتے ہوئے’عدم مساوات کیخلاف اتحاد‘نے 29 اگست کو دن 11بجے فیسٹا ہوٹل ملتان میں عوامی اسمبلی کے انعقاد کیا جا رہاہے۔

’جدوجہد‘ کی ویب سائٹ کچھ روز ڈاؤن رہنے کے بعد دوبارہ بحال

روزنامہ ’جدوجہد‘ کی ویب سائٹ کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے کچھ روز ڈاؤن رہی۔ تاہم اب ویب سائٹ دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔ قارئین کو ویب سائٹ کی بندش کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے ادارہ ان سے معذرت خواہ ہے۔ جدوجہد کی تکنیکی ٹیم اس تعطل کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں اس طرح کے مسائل نہیں ہونگے۔

جدوجہد فنڈ ریزنگ ویبینار یکم ستمبر کو ہو گا

اس ویبینار کو مدیر جدوجہد فاروق سلہریا ماڈریٹ کریں گے۔اس ویبینار کا مقصد روز نامہ جدوجہد کے لئے فنڈ ریزنگ ہے۔یاد رہے،سوشلسٹ روایات کے مطا بق روزنامہ ’جدوجہد‘ اپنے انقلابی ہمدردوں کی جانب سے دی گئی انفرادی مالی مدد سے چلایا جاتا ہے۔ روزنامہ ’جدوجہد‘نہ تو کمرشل اشتہارات پر انحصار کرتا ہے نہ ہی کسی ریاستی و غیر ریاستی ادارے سے کسی قسم کی مالی مدد قبول کرتا ہے۔