ذرا پاکستان کی بیرون ملک افرادی قوت کے اعداد و شمار پر تو نظر دوڑائیں۔ زیادہ تر غیر ہنر مند یا نیم ہنر مند مزدور طبقہ ہے۔ جی آئی زیڈ اور آئی ایل اوکے مطابق پاکستان نے باہرصرف تین فیصد اعلیٰ سطح کے انجینئرز، ڈاکٹرز، منیجرز اور اساتذہ وغیرہ پیدا کئے ہیں جبکہ 97 فیصد مزدور، گھریلوملازم، ڈرائیور، ترکھان اور الیکٹریشن وغیرہ ہیں۔
