Day: مارچ 9، 2021


عورت مارچ 2021ء: ملک گیر احتجاجی ریلیاں، 15 رکنی چارٹرآف ڈیمانڈ پیش

محنت کش خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں ملک گیر ’عورت آزادی مارچ 2021ء‘ کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، سب سے بڑے صنعتی شہر کراچی اور پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بڑے احتجاجی مارچ منعقد کئے گئے۔ ’عورت مارچ‘، ترقی پسند سیاسی جماعتوں اور ٹریڈ یونینز کے زیر اہتمام منعقدہ ملک گیر عورت مارچ میں بائیں بازو کی مختلف تنظیموں، خواتین تنظیموں، این جی اوز اور ٹریڈ یونینوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔