Month: 2021 اپریل


دنیا میں 56 بڑے تنازعات سالانہ 1 لاکھ 13 ہزار 523 ہلاکتوں کے موجب

ٹی ایل ڈی آر گلوبل نیوز کی ایک ویڈیو رپورٹ میں دنیا بھر میں ہونے والے ان تنازعات کو چار حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے یہ اعداد و شمار جمع کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان اعداد و شمار میں ایسے تنازعات شامل ہیں جن میں کسی مخصوص خطے میں کم از کم دو مسلح گروہ متصادم ہوں، علاقائی تنازعات اور احتجاج و بغاوتیں جن میں پیراملٹری وائلنس کا عنصر شامل ہو یا ایسے تنازعات جن میں کم از کم کل اموات 100 سے زائد ہوں اور گزشتہ ایک سال میں کم از کم 1 ہلاکت رپورٹ ہوئی ہو۔

کراچی: بحریہ ٹاؤن کے بلڈوزر ایسے گھر گرا رہے ہیں جیسے اسرائیلی فلسطینیوں کے گراتے ہیں

اگر جمہوریت اور انسانی وقار کو بچانا ہے تو اس مافیا کی مزاحمت کرنی ہو گی ورنہ ہمارے ہاں جو جمہوریت ہو گی اس کے بارے میں کہا جائے گا یہ جمہوریت بحریہ ٹاؤن کی جمہوریت ہے جو بحریہ ٹاؤن کے استصواب رائے سے بحریہ ٹاون کی نمائندگی کے لئے بنی ہے۔

اتحادی فوجوں کا انخلا اور افغانستان میں نئی صف بندیاں: ایک مکالمہ

گزشتہ 40 عشروں سے افغانستان دنیاکی دو بڑی طاقتوں کے درمیان سرد جنگ اور پھر خونی جنگ کا مرکز رہا ہے۔ اس کا آغاز 1979ء میں اس وقت ہوا جب سوویت یونین کی فوجیں افغانستان میں داخل ہوئیں۔ ایک عرصے تک خون خرابے کے بعد، جس میں افغانیوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوئی، ملک اقتصادی اور سماجی طور پر تباہی کے کنارے پہنچ گیا اور پھر سوویت یونین کوملک سے نکلنا پڑا۔

CV

اتنی بڑی زندگی کے سارے میرٹ
اپنے سی وی میں چھپانے پڑتے ہیں