ہم سمجھتے ہیں کہ یہ حکومت ’گرین انقلاب‘ اور اس طرح کے دیگر دعوے کرنے کے علاوہ سمارٹ سٹی بنانے کے بھی محض دعوے ہی کر رہی ہے، نہ ہی اس نظام میں اس طرح کے بڑے منصوبے بنانے کی اہلیت موجود ہے، نہ ہی یہ ریاست اور حکومت ایسی اہلیت و صلاحیت رکھتی ہے۔ اس منصوبے سے ماحولیاتی آلودگی مزید بڑھے گی، زرعی اراضی کو ختم کیا جائے گا، خوراک کی قلت پیدا کی جائے گی۔
