ہیکرز کی جانب سے حاصل کی گئی خفیہ فائلوں کے حوالے سے بھی کہا گیا ہے کہ یہ فائلیں ظاہر کرتی ہیں کہ ایران اپنی اندرونی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ماسکو کی معلومات پر انحصار کر رہا ہے۔ ان دستاویزات میں ایسے حوالہ جات موجود ہیں کہ روس مغربی مواصلات سے چشم پوشی کر رہا ہے تاکہ ایران کی احتجاجی تحریک کی نوعیت اور طاقت کے بارے میں اندازہ لگایا جا سکے۔
Day: دسمبر 5، 2022
فلسطینیوں پر مظالم سے متعلق فلم پر اسرائیلیوں کا غصہ اور پریشانی
اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے سبکدوش ہونے والے وزیر خزانہ اویگڈور لائبرمین نے اس فلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ پاگل پن ہے کہ نیٹ فلکس نے ایک ایسی فلم کو اسٹریم کرنے کا فیصلہ کیا، جس کا پورا مقصد جھوٹا ڈرامہ بنانا اور اسرائیلی فوجیوں کے خلاف لوگوں کو اکسانا ہے۔‘
اخلاقی پولیس ختم، حجاب پابندی ہٹانے کا فیصلہ، تحریک پھر بھی جاری رہے گی
جعفر منتظری ایک مذہبی کانفرنس میں تھے، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اخلاقی پولیس کو ختم کیا جا رہا ہے، تو انہوں نے کہا کہ ’اخلاقی پولیس کا عدلیہ سے کوئی تعلق نہیں تھا اور جہاں سے انہیں قائم کیا گیا تھا، وہاں سے بند کر دیا گیا ہے۔‘
جموں کشمیر: بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل، اپوزیشن پھر بازی لے گئی
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع میں ہونے والے ان انتخابات میں دو اضلاع حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف جیتنے میں کامیاب رہی، جبکہ دو اضلاع اپوزیشن جماعتیں جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔ حکمران تحریک انصاف سنگل لارجسٹ پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے، تاہم اپوزیشن مجموعی نشستوں میں تحریک انصاف سے آگے ہے۔