’الجزیرہ‘ کے مطابق بہت سے مغربی ممالک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کیلئے جوہری توانائی میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کر رہے ہیں، جبکہ جرمنی اپنے جوہری دور کا خاتمہ کر رہا ہے۔ برسوں کے تناؤ کے بعد جرمنی نے 2011ء میں جوہری توانائی کو قطعی طور پر چھوڑنے کا عہد اس وقت کیا تھا، جب جاپان کے فوکوشیما حادثے کے بعد فضا میں پھیلنے والی تابکاری نے دنیا کو خوفزدہ کر دیا تھا۔
Day: اپریل 16، 2023
سوڈان: اقتدار کیلئے فوج کے مابین لڑائی، متعدد جنگجو اور 56 شہری ہلاک
اتوار کے روز عینی شاہدین نے خرطوم، اومدرمان اور قریبی علاقوں میں بھاری توپ خانے کی فائرنگ کی آواز سنی اور پورڈ سوڈان کے بحیرہ احمد کے شہر میں بھی فائرنگ کی آوازیں سنی گئی، جہاں پہلے لڑائی کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔
پلوامہ حملہ مودی سرکار کی نااہلی کا نتیجہ تھا: سابق کشمیری گورنر ستیہ پال ملک
پلوامہ میں خودکش حملے کے دوران فروری 2019ء میں بھارت کے زیر انتظام کشمیرکے گورنر ستیہ پال ملک نے ایک دھماکہ خیز انٹرویو میں کہا ہے کہ یہ حملہ مودی حکومت کے غلط فیصلوں کا نتیجہ تھا اور اگر یہ غلطیاں نہ کی جاتیں تو حملے میں ہلاک ہونے والے سپاہیوں کی جانیں بچا ئی جا سکتی تھیں۔ اس حملے میں بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس، سی آر پی ایف کے چالیس سپاہی ہلاک ہوئے تھے۔