Day: اپریل 18، 2023

[molongui_author_box]

ملالہ یوسفزئی کی خود نوشت جلد آ رہی ہے!

پاکستان کی نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی آج کل اپنی خود نوشت لکھنے کے آخر ی مراحل میں ہیں۔ کہا جاتا ہے کی ان کی نئی تصنیف ذاتی مشاہدات پر مشتمل ان کی زندگی کے واقعات بیان کرے گی جو اب تک منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔

سرگودھا: مشتعل ہجوم کا احمدیوں کی عبادت گاہ پر حملہ، کئی حصے مسمار کر دیئے

احمدی کمیونٹی کی یہ عبادت گاہ 1905ء میں سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے گاؤں گھوگھیاٹ میں بنائی گئی تھی اور آج تک یہاں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق 16 اور 17 اپریل کی درمیانی شب 11 بجے کے قریب 200 سے 250 افراد عبادت گاہ کے باہر پہنچے۔ پولیس کے مطابق ہجوم کے کچھ ارکان نے اپنے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے اور وہ نعرے لگا رہے تھے۔

سوڈان: جرنیلوں کے مابین جنگ کا تیسرا روز، ہلاکتیں 185 سے تجاوز کر گئیں

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں ملک کے دو اعلیٰ جرنیلوں کے درمیان تشدد کے اچانک پھیلنے سے لاکھوں افراد پھنس کر رہ گئے ہیں۔ کئی ہسپتال سامان نہ ہونے کی وجہ سے بند ہو گئے ہیں۔ ملک بھر میں ایک افراتفری اور خوف کی فضا قائم ہے۔ دونوں جرنیلوں کو دسیوں ہزار بھاری ہتھیاروں سے لیس جنگجوؤں حمایت حاصل ہے۔

نشوونما سے علمی صلاحیتوں تک: فضائی آلودگی زندگی کا ہر مرحلہ متاثر کرتی ہے

اس جائزے میں فضائی آلودگی اور زندگی کے پہلے ہفتوں میں نوزائیدہ بچوں کی صحت، پیدائش کے وزن، اسقاط حمل اور مردہ پیدائش کے درمیان تعلق پایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنین کمزور ہو سکتا ہے، کیونکہ ایک ماں فضائی آلودگی کے ذرات کو سانس کے ذریعے جسم میں داخل کر سکتی ہے، جس سے نشوونما پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

فادر آف ماڈرن لاہور

سر گنگا رام کی برسی ہر سال بالخصوص لاہوریوں اور بالعموم پنجابیوں کی طرف سے بغیر کسی یادگار کے گزر جاتی ہے۔ اس کی ممکنہ وجہ اگست 1947ء میں برِصغیر کی تقسیم کو قرار دیا جا سکتا ہے، جس نے بھارت اور پاکستان میں ایک مخصوص عقیدے کو جگہ دی اور دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہیرو، مخیر حضرات، نیک طبع افراداور انسان دوست شخصیات کو مسترد کر دیا۔

جموں کشمیر: وزیراعظم کی عدالتی نااہلی اور نئے انتخاب کا معمہ

اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ یہ معاملہ پاکستان میں جاری سیاسی اور ریاستی بحران کی وجہ سے طول پکڑتا جا رہا ہے۔ اس خطہ میں حکومتیں ہمیشہ پاکستان کی مرہون منت ہی رہی ہیں۔ پاکستانی وفاق میں جو جماعت حکومت میں ہوتی ہے، وہی اس خطہ میں حکومت قائم کرتی ہے۔ تاہم اڑھائی سال بعد جب پاکستان میں حکومت تبدیل ہوتی ہے تو اس خطے کی حکومت تبدیل کرنے اور عدم اعتماد کے ذریعے اپنی مرضی کا وزیراعظم لانے کی کوششیں شروع ہو جاتی ہیں۔

بشریٰ گوہر کا زلمے خلیل زاد سے سوال: آپ نے مادر وطن کو کتنے میں بیچا؟

بشریٰ گوہر نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے انٹرویو کے رد عمل میں کئے گئے زلمے خلیل زاد کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے اپنے مادر وطن افغانستان کو طالبان دہشت گردوں کے حوالے کرنے کیلئے کتنے فیصد بھتہ لیا؟‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ پر انسانیت کے خلاف جرائم کے لئے عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ افغانوں کو بھیڑیوں کے آگے پھینک دیا گیا ہے۔ افغانستان کو آزاد کرو۔‘