دنیا بھر میں قومی آزادی کی تحریکیں عموماً طاقتور مقامی تحریکوں اور ان سے ابھرنے والی مضبوط سیاسی قیادت کے گرد مرکوز ہوتی ہیں۔ نوآبادیاتی نظام کے خلاف جدوجہد کرنے کے لیے یہ تحریکیں طویل مزاحمت میں شامل ہوتی ہیں، جو اکثر مسلح جنگ کی شکل اختیار کر لیتی ہیں اور ایک طاقتور نوآبادیاتی مشینری کے خلاف برسر پیکار ہوتی ہیں۔ ایسی تحریکوں میں نوآبادیاتی یا سامراجی غلبے کے خلاف ردعمل میں عوامی مزاحمت کا اظہار ہوتا ہے، جہاں محکوم لوگ نوآبادیاتی نظام کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں اور ایسے جذبات کو فروغ دیتے ہیں جو اس نظام کو چیلنج کرتے ہیں۔
Month: 2024 نومبر
مبارک خان کھوسو میں ہاری کانفرنس کا انعقاد
شریک کسانوں نے وفاق کی طرف سے دریائے سندھ پر بنائی جانے والی چولستان کینال سمیت دیگر کینالز کو مکمل طور پر رد کردیا۔ دھان کا سرکاری ریٹ مقرر کرنے، کسانوں کو ماحولیاتی تباہی کا معاوضہ دینے، بینظیر ہاری کارڈ بے زمین ہاریوں کو دینے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ زرعی اصلاحات کر کے سرکاری زمینیں بے زمین ہاریوں میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا۔
پنجاب کالج واقعہ، پوسٹ ٹرتھ کی سیاست اور تحریک انصاف و مسلم لیگ
سنیے مدیر جدوجہد فاروق سلہریا کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان ’پنجاب کالج واقعہ، پوسٹ ٹرتھ کی سیاست اور تحریک انصاف و مسلم لیگ‘
راولاکوٹ: ایڈہاک ورکرز موومنٹ پونچھ ڈویژن کا کنونشن
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقریرن نے کہا ایڈہاک ملازمین بھیک نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں۔آج جب بہت سے ملازمین ریٹائرمنٹ کی عمر کو جا پہنچے ہیں تو ہم سے کہا جا رہا ہے آپ دوبارہ ٹیسٹ انٹرویو دیں،جبکہ اس دوران نصاب تعلیم اور طریقہ امتحان تبدیل ہو چکا ہے۔حکومت نے ملازمین کو 45 دنوں میں مستقلی کا وعدہ کیا تھا،26 دن گررنے کے باجود کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔حکومت نے 45 دنوں کے بعد وعدہ وفا نہ کیا تو ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہو گا۔
پوسٹ ٹرتھ، پنجاب کالج کا واقعہ اور عمران خان، مریم نواز کی سیاست
اگر تو یہ واقعہ نہیں ہوا،تو بھی متعلقہ طالبہ دو دفعہ ظلم کا شکار ہوئی۔ ایک مرتبہ سیاست دانوں (مسلم لیگ و تحریک انصاف) کے ہاتھوں،دوسری بار سوشل میڈیا کے ہاتھوں۔
اور اگر یہ واقعہ ہواہے تو متعلقہ طالبہ تین دفعہ ظلم کا شکار ہوئی۔پہلی مرتبہ، سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں۔دوسری مرتبہ سیاست دانوں (مسلم لیگ و تحریک انصاف) کے ہاتھوں،تیسری بار سوشل میڈیا کے ہاتھوں۔
اگر کسی کا نقصان ہوا تو اس بے گناہ طالبہ کا ہوا، سفید پوش گھروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کا ہوا (جن کی گرفتاریاں ہوئیں،جن پر تشدد ہوا)، اس سیکیورٹی گارڈ کا ہوا جو جان سے گیا اور اس کے پس ماندگان عمر بھر اسے روئیں گے۔