سندھ کے سیاسی سماجی رہنماؤں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سمندر، دریا سمیت جھلیوں سے مچھلی کا شکار کر کے گذر بسر کرنے والے ماہی گیروں کی سماجی معاشی حالت کو بہتر کرنے کے لیے پائیدار پالیسی بنائی کر مالی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔ سندھو دریا پر ڈیم بنانے سمیت کینال نکالنے کے منصوبے کو ختم کر کے ڈیلٹا کی تباہی ماہیگیروں سمیت سندھ کے عوام کا قومی، سیاسی، سماجی، معاشی اور ثقافتی قتل کی سازش کو بند کیا جائے۔
